نارتھ کراچی: مدیحہ ہائٹس کے مکینوں کا یونین الیکشن کروانے کا مطالبہ

37

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی نارتھ کراچی حلقہ عبدالعزیز کے رہنما اور سابق کونسلر عارف چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مدیحہ ہائٹس نزد فیری گارڈن میں نام نہاد
یونین کی بھتا خوری کی وجہ سے فلیٹوں کے رہائشی شدید غم و غصے کا شکار ہیں، فلیٹوں سے کچرا اٹھایا جا رہا ہے اور نہ ہی گٹر کے پانی کو صاف کرنے کیلیے سیوریج کی لائنوں کو ٹھیک کیا جا رہا ہے، جبکہ پانی کے نام پر پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔ عارف چوہان نے کمشنر کراچی محمدصالحفاروقی اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل فرحان غنی سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ مدیحہ ہائٹس کے مکینوں کو پریشانی سے نکالنے کیلیے اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے یونین کے نئے الیکشن کروائیں، تاکہ مکین سکھ کا سانس لے سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ