چیف جسٹس کا حکومت کو متروکہ وقف املاک کا چیئرمین لگانے کا حکم

55

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس نے حکومت کو چیئرمین متروکہ وقف املاک کی تقرری کرنے کا حکم دیتے ہوئے اٹا رنی جنرل کو ہدایات دی ہیں کہ اس پوسٹ پر کسی معتبر بندے کو تعینات کیا جائے۔جمعہ کو عدالت عظمیٰ میں چیئرمین متروکہ وقف املاک کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔دوران
سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کیس میں سیاسی تقرریوں پر فیصلہ دے چکے ہیں،اب وہ دور چلا گیا ہے ،اب اقرباء پروری یاسیاسی وابستگی پر تقرری نہیں ہوگی،جہاں بھی اقرباء پروری اور سیاسی بنیاد پر تقرری ہوگی عدالت مداخلت کرے گی۔چیف جسٹس نے واضح کیا کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک کی تقرری حکومت کا اختیار ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ