عدالت عظمیٰ ‘ جعلی بینک اکاؤ نٹس کیس 17 ستمبر کو سماعت کیلیے مقرر

55

اسلام آباد (اے پی پی)عدالت عظمیٰ نے جعلی بینک اکاؤ نٹس کیس 17 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے جبکہ ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان انور مجید اور عبدالغنی مجید کے طبی معائنے کے لیے عدالت عظمیٰ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ دونوں ملزمان کو 15 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا، انور مجید 17 اگست سے کراچی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں، عبدالغنی مجید 27 اگست سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ چیف جسٹس پہلے ہی ان کا معائنہ پمز یا الشفااسپتال سے کرانے کا کہہ چکے‘ ملزمان کے
میڈیکل بورڈ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم شامل کی جائے۔ خط میں ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ کی طرف سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے کام شروع کردیا ہے باہمی مشاورت کے بعد جے آئی ٹی کا دفتر کراچی گلستان جوہر کے علاقہ میں قائم کیا گیا ہے جبکہ رینجرز کی فول پروف سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ