افغانستان: آپریشن کلین اپ میں67 طالبان اور 8 اہلکار ہلاک

59

کابل (آن لائن) افغانستانمیںآپریشن کے دوران67 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ ‘ جھڑپوں میں8 اہلکار بھی ہلاک ہوئے‘ آپریشن ننگرہار، پکتیا، غزنی، لوگر، قندہار، فاریاب، ہلمند، بلخ ودیگر صوبوں میں کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 18زخمی ہوئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہصوبہ سامانگین میں طالبان نے فورسز کی چوکیوں پر دھاوا بول دیا‘ اس دوران جھڑپ میں8 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں
سیکورٹی فورسز نے آپریشن میں 67 طالبان کی ہلاکت اور 30 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آپریشن میں افغان فضائیہ نے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر 12 حملے کیے۔ فضائی حملے ننگرہار، پکتیا، غزنی، لوگر، قندہار، فاریاب، ہلمند، بلخ سمیت دیگر صوبوں میں کیے گئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق آپریشن میں افغان فضائیہ، افغان نیشنل ڈیفنس، سیکورٹی فورسز اور کمانڈوز نے حصہ لیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.