محرم الحرام میں شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں

24

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں حیدرآباد کے شہری انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کریں کیونکہ ملک دشمن عناصر محرم الحرام کے اجتماعات میں بدامنی کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں برسہا برس سے شیعہ اور سنی بھائیوں کی طرح رہ رہے ہیں لیکن کچھ فرقہ پرست قوتوں کو یہ بھائی چارہ اور پرامن ماحول برداشت نہیں ہوتا اور وہ کوشش کرتے ہیں کہ اشتعال انگیزی پیدا کرکے شیعہ اور سنیوں کو نقصان پہنچایا جائے اور خود شہر یوں کو خوف وہراس میں مبتلا کردیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے عوام نے ماضی میں بھی اس طرح کے عناصر کی حوصلہ شکنی کی ہے اور اب بھی یہ عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ نواسہ رسول ﷺ حضرت حسینؓ کی شہادت کا فلسفہ ہی اسلام دشمن قوتوں کیخلاف ڈٹ جانا ہے۔ حیدرآباد کے عوام بھی اسی فلسفے پر عمل کرتے ہوئے ہر اس شخص پر نظر رکھیں جو اشتعال انگیزی پیدا کرکے آپس کے بھائی چارے کو نقصان پہنچانا چاہتا ہو۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.