فواد حسن فواد کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر نیب کو نوٹس 

73

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی نیب گرفتاری کے خلاف درخواست پر نیب کو 8 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل احتساب اپیلٹ بنچ نے کیس پر سماعت کی ۔ درخواست قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں وزارت قانون اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس کو نیب نے سیاسی بنیاد پر گرفتار کیا۔ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ