وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی سیکرٹری حج آپریشن محمد نعیم انتقال کر گئے

37

اسلام آباد (آن لائن) وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی سیکرٹری حج آپریشن محمد نعیم جمعرات کی صبح کراچی میں حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم حج 2018ء کے دوران اپنے فرائض کی انجام دہی اور حج کی ادائیگی کے بعد ایک ہفتے قبل کراچی پہنچے جہاں وطن واپس آنے والے حجاج کرام کی سہولت کیلیے فلائٹ آپریشن اور دیگر انتظامات میں مصروف تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ