ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم میں 10 نئے ارکان شامل ‘نوٹیفکیشن جاری 

24

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے تعلیم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) کی اعلیٰ فیصلہ سازی کی ٹیم میں 10 نئے ارکان کوشامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نئے ارکان میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ثانیہ نشتر ، ڈاکٹر شمس قاسم لاکھا ،سابق ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ (ر) جنرل محمد اصغر ، ریکٹر ویرچول یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر نوید ملک ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف ممتاز سکھیرا ، سابق سرجن جنرل ڈاکٹر بھاوانی شنکر چودھری ، پروفیسر مہران یونیورسٹی جام شورو ، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی پروفیسر جاوید اقبال ، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر احمد فاروق بازئی ، انجینئر اینڈ مینجمنٹ میں شاہ ناز وزیر علی سابق اسسٹنٹ وزیر اعظم اور سی ای او اینڈ سینئر ریسرچ فیلو ایڈی ای اینڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر سمسز ڈاکٹر فیصل باری شامل ہیں ۔جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کو فوری طور پر مندرجہ ذیل افراد کو4 سال کے لیے ایچ ای سی کے اراکین کے طور پر تقرر کرنے میں بہت خوشی ہوئی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.