سیاسی اختلاف کو ذاتی تضحیک میں بدلنے سے تلخیاں پیدا ہوتی ہیں‘ لیاقت بلوچ 

213
لاہور: جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ناظمین شعبہ جات سے خطاب کررہے ہیں
لاہور: جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ناظمین شعبہ جات سے خطاب کررہے ہیں

لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی ، جمہوری اور پارلیمانی محاذ پر وقت آگیاہے کہ اختلاف کو اصولی دائروں میں رکھا جائے ، سیاسی اختلافات ذاتی تضحیک اور ذاتی دشمنی میں بدلا جائے تو ناقابل یقین تلخیاں اور انتہا پسندی پیدا ہوتی ہے، جماعت اسلامی سیاسی ، جمہوری ، آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، جدید ذرائع ابلاغ بہت اہم اور کارآمد ہیں لیکن نوجوان نسل کے ہاتھوں ابلاغ کا یہ ذریعہ شترِ بے مہار بن رہاہے ۔ ریاست اور سماج کو متحد ہو کر اس کا رخ مثبت اور تعمیر ی بنانا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی شعبہ جات کے ناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ سیاسی ، جمہوری اور پارلیمانی محاذ پر وقت آگیاہے کہ اختلاف کو اصولی دائروں میں رکھا جائے ۔ سیاسی اختلافات ذاتی تضحیک اور ذاتی دشمنی میں بدلا جائے تو ناقابل یقین تلخیاں اور انتہا پسندی پیدا ہوتی ہے ۔ جماعت اسلامی سیاسی ، جمہوری ، آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ کارکنان کی سیاسی اخلاقی ، تہذیب اسلامی ، امانت و دیانت والے کردار کی تربیت کی مسلسل کوشش جاری رکھتی ہے ۔ جدید ذرائع ابلاغ بہت اہم اور کارآمد ہیں لیکن نوجوان نسل کے ہاتھوں ابلاغ کا یہ ذریعہ شترِ بے مہار بن رہاہے ۔ ریاست اور سماج کو متحد ہو کر اس کا رخ مثبت اور تعمیر ی بنانا ہوگا ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل میں شامل تما م مسالک کی جماعتیں ماہ محرم الحرام میں امن ، وحدت ، باہمی احترام کو یقینی بنانے اور دل آزاری کے واقعات کا بر ووقت نوٹس لینے کا اقدام کریں گی ۔ تمام اضلاع میں آل پارٹیز شہادت حسینؓ امن کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ یو ایم ٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حسن صہیب مراد کا انتقال بڑا سانحہ ہے ۔ ملک و ملت ایک مخلص ، ذہین اور علم دوست انسان سے محروم ہوگئی ہے ۔ شریف خاندان کی باوقار ، شائستہ اور جرأت مند خاتون کلثوم نواز کے انتقال پر پورے ملک میں صدمہ اور دکھ محسوس کیا گیا ہے ۔ مرحومہ نے اقتدار کے ادوار میں رہنے کے باوجود باعزت مقام پایا ۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.