اقوام متحدہ امن مشنز کا شفاف مینڈیٹ یقینی بنائے، پاکستان

38

اقوام متحدہ (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا مینڈیٹ جامع وغیر مبہم ہو اور ان کے پاس معقول وسائل ہوں تاکہ وہ دنیا کے شورش زدہ خطوں میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلیے اپنی ذمے داریاں سرانجام دیں سکیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امن آپریشنز کے متعلق بحث میں حصہ لیتے ہوئے امن مشنز کی کارکردگی پر توجہ دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کو اپنے فیصلوں کی بنیاد اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کو درکار وسائل کے عملی جائزہ کو سامنے رکھتے ہوئے کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا امن مشن عالمی ادارے کا کامیاب ترین انڑپرائز ہے۔ لائیبیریا، سرالیون اور ایوری کوسٹ میں اقوام متحدہ کے کامیاب مشنز جنہیں حال ہی میں بند کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ان تینوں مشنز میں پاکستانی امن دستے شامل تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.