صحافیوں کے لیے ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے اعلان کا خیرمقدم

48

کراچی (پ ر) کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک، سیکرٹری مقصود احمد یوسفیو دیگر عہدیداران اور اراکین گورننگ باڈی نے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری کی طرف سے ملک بھر میں کام کرنے والے صحافیوں کو سرکاری سطح پر ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صحافیوں کو ہیلتھ کارڈز کا اجرا جلد از جلد یقینی بنائے۔ صدر اور سیکرٹری کراچی پریس کلب نے مزید کہا کہ صحافیوں اور اراکین کراچی پریس کلب کی وزیر اعظم عمران خان اور ان کی وفاقی حکومت سے توقعات ہیں کہ وہ صحافیوں کے تمام دیرینہ مسائل بشمول ویج بورڈ ایوارڈ، ان کی ملازمت اور جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون سازی سمیت تمام مسائل حل کرائیں گے۔ سیکرٹری مقصود یوسفی نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی معاونت درکار ہو تو کراچی پریس کلب اس کے لیے تیار ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.