اہلیہ کے جنازے کے لیے سابق وزیر اعظم کاجیل سے آنا افسوسناک ہے، خورشید شاہ

72

اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بہت افسوسناک بات ہے کہ نواز شریف جیل میں تھے اور کلثوم نواز خالق حقیقی سے جا ملیں۔ اس سے بڑھ کر افسوسناک بات یہ ہے کہ ملک کا سابق وزیر اعظم جیل سے اپنی اہلیہ کے جنازے میں شرکت کے لیے آ رہا ہے ۔ جمعرات کو سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ حکومت نئے منی بجٹ میں عوام کو ریلیف دے گی، ٹیکسوں کا بوجھ نہیں ڈالے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 3 ڈیم بن جائیں تو پاکستان کی معاشی صورت حال بہتر ہو جائے گی ۔ ڈیموں سے سستی بجلی ملے گی اور زرعی صورت حال بھی بہتر ہو گی،1600ارب روپے کی لاگت سے ڈیم صرف چندے یا مدد سے نہیں بن سکتے ،حکومت سنجیدہ ہے تو ڈیم کے لیے پی ایس ڈی پی میں بجٹ رکھے اور ڈیم تعمیر کرے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ