6 ستمبر کے شہداء اسپورٹس فیسٹول جامشورو کا انعقاد خوش آئند ہے،سلیم ملک اعوان

37

جامشورو(جسارت نیوز )”یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء 6 ستمبر 1965 کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسپورٹس فیسٹول جامشورو کا انعقاد خوش آئند ہے جس کے لیئے رحمان اسپورٹس جامشورو مبارکباد کی مستحق ہے”.ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن جامشورو کے جوائنٹ سیکریٹری سلیم ملک اعوان نے فیسٹول کے باضابطہ افتتاح کے بعد آرگنائزرز و کھلاڑیوں سے خطاب میں کہی.انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے لیئے لازوال قربانیاں دینے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا.انہوں نے محکمہ کھیل حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قسم کے پروگرام کرانے میں ہماری مدد کریں گے.اس موقع پر شہداء کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔کرکٹ ایونٹ میں 30 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں.اس سلسلے میں کھیلے گئے افتتاحی کرکٹ میچ میں فرینڈز کرکٹ کلب نے المہران کرکٹ کلب کو 21 رنز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا دیگر میچز میں شاہین کرکٹ کلب نے پر س کرکٹ کلب کو 4 وکٹوں سے جبکہ رحمان اسپورٹس نے الشہباز کرکٹ کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دی.اس موقع پر سماجی رہنما ایازوگیو مہمان خصوصی تھے جنہوں نے خطاب میں منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور محکمہ کھیل حکومت سندھ اور حیدرآباد اولمپک سمیت اسپورٹس آرگنائزرز سے تعاون کی امید کی کیونکہ آج کے اس بیروزگاری کے دور میں اس طرح کے ایونٹس کا مستقل انعقاد مشکل ہے.قبل ازیں ایتھلیٹکس کے افتتاحی ایونٹ 200 میٹر ریس میں اسد خان نے پہلی,عاقب خان نے دوسری اور عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی.اس موقع پر اسپورٹس آرگنائزرز و شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی.دریں اثناء معروف اسپورٹس آرگنائزر و سیکریٹری حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی پرویز احمد شیخ نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے اسپورٹس فیسٹول جامشورو کا انعقاد کر نے پر رحمان اسپورٹس کے صدر آفتاب حسین شاہ, سیکریٹری آصف خان, خازن ارسلان احمد,ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن جامشورو کے جوائنٹ سیکریٹری سلیم ملک اعوان اور آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگر ممبران کو مبارکباد دی ہے ۔
اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ کھیلوں کے فروغ کے لیئے کام کرتے رہیں گے اور ہماری جانب سے ان سمیت سندھ کے آرگنائزرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔.

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.