ٹینس کی عالمی رینکنگ ، رافیل نڈال پہلے، راجر فیڈر دوسرے نمبر پر بد ستور براجمان ، یو ایس اوپن چیمپئن نوویک کی ترقی

44

پیرس (جسارت نیوز) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اسپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار رافیل نڈال یو ایس اوپن نہ جیتنے کے باوجود پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہیں، سوئٹزرلینڈ کے نامور ٹینس ا سٹار راجر فیڈرر دوسرے نمبر پر بدستور قائم ہیں، سربیا کے نامور کھلاڑی اور یو ایس اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ تین درجے ترقی کے بعد چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ ویمنز سنگلز میں سیمونا ہالپ بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی دوسرے نمبر پر قائم ہیں، جرمنی کی انجلیق کربر ایک درجہ ترقی کر کے چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔ آئی ٹی ایف نے تازہ ترین اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابقمینز سنگلز میں ا سپین کے رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر قائم ہیں، سربیا کے نامور کھلاڑی اور یو ایس اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ 3 درجے ترقی کے بعد چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ، ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ، جرمنی کے الیگزینڈر ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے سے 5ویں نمبر پر چلے گئے، کروشیا کے مارین چلچ ایک درجہ ترقی کے بعد7ویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے، بلغاریہ کے گریگور دمتروف ایک درجہ ترقی کے بعد 8ویں سے7ویں نمبر پر پہنچ گئے، آسٹریا کے ڈومینک تھیم ایک درجہ ترقی کے بعد9ویں سے 8ویں نمبر پر پہنچ گئے، جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن چار درجے تنزلی کے بعد 5ویں سے 9ویں نمبر پر چلے گئے، امریکا کے جان اسنر ایک درجہ ترقی کے بعد 11ویں سے10ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔ اسی طرح بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن 11ویں، جاپان کے کی نیشیکوری 12ویں،اٹلی کے فابیو فوگنینی 13ویں، ارجنٹائن کے ڈیگو 14ویں، گریس کے اسٹیفانوس 15ویں، انگلینڈ کے کائل ایڈمونڈ 16ویں، امریکا کے جیک سوک 17ویں، کروشیا کے بورنا کوریک 18ویں، فرانس کے لیوکاس 19ویں اور کینیڈا کے میلوس راؤنک 20ویں نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب ویمنز سنگلز میں رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ بدستور سرفہرست ہیں، کیرولین وزنائیکی دوسرے، انجلیق کربر ایک سیڑھی چڑھ کے چوتھے سے تیسرے نمبر پہنچ گئیں، کارولین گارشیا 2 درجے ترقی کے بعد چھٹے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئیں، پٹرا کویٹووا5ویں نمبر پر برقرار ہیں، ایلینا سویٹولنیا ایک درجہ ترقی کے بعد 7ویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئیں، جاپان کی نامور ٹینس اسٹار اور یو ایس اوپن چیمپئن ناؤمی اوساکا 12سیڑھیاں چڑھ کر 19ویں سے 7ویں نمبر پر پہنچ گئیں، کیرولینا پالیسکووا8ویں نمبر پر ہیں، سلونی اسٹیفنز6 درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے 9ویں نمبر پر چلی گئیں جبکہ لٹویا کی جیلینا اوسٹاپنکو10ویں نمبر پر بدستور موجود ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.