چئیر میں پی سی بی کا انضمام الحق اور باسط علی پر مکمل اعتماد کا اظہار ، عبدالقادر بیان پر بد ستور قائم

74

لاہور(جسارت نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور چیئرمین جونیئر سلیکشن کمیٹی باسط علی پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے انضمام الحق اور باسط علی کی ساکھ پر میڈیا میں اٹھائی جانے والی انگلیوں پر افسوس کا اظہار کیا،چیف سلیکٹر انضمام الحق نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے قذافی ا سٹیڈیم میں ملاقات کی اور انہیں میڈیا میں اپنی اور باسط علی کی ساکھ پر اٹھائی جانے والی انگلیوں کے بارے میں موقف بیان کیا ،چیئرمین احسان مانی نے انضمام الحق اور باسط علی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ،واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی نے چند روز پہلے ٹیلی فون پر دوران گفتگو سابق ٹیسٹ اسپنر عبدالقادر سے کہا تھا کہ انہیں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے فون پر بیٹے ابتسام الحق کو انڈر 19 ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا شکوہ کیا تھا،باسط علی نے موقف اختیار کیا کہ ابتسام ضرور ایک اچھا کرکٹر ہے لیکن اس کی اوسط محض 27ہے اور اس سے کئی بہتر کھلاڑی سلیکشن کیلئے دستیاب تھے۔باسط علی کی ٹیلی فون پر انضمام الحق کے ساتھ ہونے والی گفتگو جب سابق چیف سلیکٹر کے توسط سے سوشل میڈیا پر زبان زد عام ہوئی تو انضمام الحق کو وضاحت دینی پڑی اور انہوں نے ویڈیو بیان میں اس کی تردید کی۔دوسری جانب باسط علی نے بھی عبدالقادر کے حوالے سے اپنی گفتگو کو غلط بیانی قرار دیا جس کے بعد سابق چیف سلیکٹر عبدالقادر سامنے آئے اور انہوں نے بیان میں واضح کیا کہ حالیہ معاملات انتہائی افسوس ناک ہیں۔ان کا موقف ہے کہ باسط علی نے انضمام الحق سے منسوب بات انہیں ٹیلی فون پر کہی تھی لیکن اب باسط علی بیان پر قائم نہیں رہے لیکن وہ یہ بات کہہ رہے ہیں کہ باسط نے خود فون کرکے یہ سب کچھ کہا تھا۔عبدالقادر مزید کہتے ہیں کہ انہیں تو یہ بھی نہیں پتہ کہ انضمام الحق کا بیٹا کھیلتا ہے اور باسط علی جونیئر چیف سلیکٹر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ اب سامنے ہے، وہی حقیقت ہے اور وہ پورے اعتماد سے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر آنے وا لی بات پر قائم تھے اور رہیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.