10 روزہ باکسنگ کوچنگ کیمپ کا انعقاد2اکتوبر سے حیدر آباد میں ہوگا

64

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل باکاسنگ ایسو سی ایشن حیدر آباد اور سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے10 روزہ کوچنگ کیمپ کا انعقاد2سے12اکتوبر تک پکا قلعہ گراؤنڈ حیدر آباد میں ہوگا جبکہ16اکتوبر کو ایک روزہ قائد ملت لیاقت علی خان یادگاری باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ حیدر آباد باکسنگ ایسو سی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت نائب صدر محمد سلیم راجپوت نے کی۔ اجلاس میں سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اصغر بلوچ‘ ذوالفقار زہری‘ یامین شیخ‘ بشارت علی‘ محمد ارشد کے علاوہ کوچز قمر الدین‘ جبران‘ صلاح الدین اور افضل قمبرانی بھی موجود تھے۔ اجلاس سے اصغر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل سطح پر باکسنگ کی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کے لئے میرپور خاص اور کراچی میں متعدد ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں حیدر آباد کی ٹیم بھی بھرپور شرکت کرے گی۔ ٹورنامنٹ کے تمام اخراجات سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن برداشت کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.