یوم دفاع پاکستان و شہداء وطن باسکٹ بال ٹورنامنٹ میجر طفیل شہید ٹیم گروپ چیمپئن بن گئی

84

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم دفاع پاکستان و شہداء وطن باسکٹ بال ٹورنامنٹ میجر طفیل شہید ٹیم گروپ چمپئن بن گئی۔ پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر “یوم دفاع پاکستان و شہداء وطن باسکٹ بال ٹورنامنٹ”کا آخری گروپ میچ جیت کر میجر طفیل شہید ٹیم گروپ چمپئن بن گئی کھیلے گئے میچ میں میجر طفیل شہید ٹیم نے مد مقابل کیپٹن سرور شہید ٹیم کو 48-43پوائنٹس سے شکست دیدی فاتح میجر طفیل شہید ٹیم کی جانب سے طلحہ امجد 16،محمد شبر 14اور علی چن زیب نے 12جبکہ رنر اپ ٹیم کیپٹن سرور شہید کی جانب سے طلال احمد 15،زین العابدین 12اور فضیل احمد نے 8پوائنٹس اسکور کرکے نمایان کھلاڑی رہے قبل ازیں جونیئر ایونٹ کے میچ میں حوالدار لالک جان شہید ٹیم نے لانس نائیک سیف علی جنجوعہ شہید ٹیم کو 33-30پوائنٹس سے مات دیدی ۔
فاتح حوالدار لالک جان شہید ٹیم کی جانب سے حسن اقبال 17،محمد عبید 6اور محمد دانیال خان نے 5جبکہ رنر اپ لانس نائیک سیف علی جنجوعہ شہید ٹیم کی جانب سے طارق احمد 10،حمزہ علی 8اور محمد حارث نے 6پوائنٹس اسکور کئے کھیلے گئے ان میچوں میں ریفریز کے فرائض عامر غیاث ،جاوید خان ،جمیل صدیقی ،طارق حسین ،ممتاز احمد اور عامر شریف نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز اور اسکور ر ذعیمہ خاتون ،ذاہد ملک ،محمد نعیم ،ظفر اقبال ،حسن علی اور ایش کمار تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ