بھارت اورسری لنکا نے5,5 مرتبہ ایشیا کرکٹ کپ جتیا ہے

35

ایشیا کپ کا 13واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں کلسے شروع ہوگا جس میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کے علاوہ ہانگ کانگ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اس ٹورنامنٹ کے میچ ابو ظبی اور دبئی میں ہونگے۔ یہ تیسرا موقع ہے جب متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کے منعقد ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے1983 اور1995 میں ایشیا کپ منعقد ہوئے تھے مگر تمام میچ شارجہ میں کھیلے گئے تھے۔
بھارت اور سری لنکا نے ابھی تک 5,5 مرتبہ ایشیا کپ جیتا ہے جبکہ پاکستان 2 مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہا۔
پہلا ایشیا کپ1983 میں شارجہ میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس ٹورنامنٹ کے ساتھ شارجہ میں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹس کا آغاز ہوا تھا اور یہ2 سے زیادہ میچ کرانے والا واحد گراؤنڈ بنا۔ پہلے ایشیا کپ میں صرف 3 میچ ہوئے تھے ،بھارت نے اپنے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل پر قبضہ کیا تھا۔
دوسرا یشیا کپ1985 میں سری لنکا میں ہوا تھا۔ اس میں بھارت نے شرکت نہیں کی تھی جبکہ بنگلا دیش نے پہلی مرتبہ ایشیا کپ میں حصہ لیا تھا۔سری لنکا نے پاکستان کو5 وکٹ سے شکست دیکرپہلی مرتبہ ایشیا ئی چمپےئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
بنگلا دیش میں 1988 میں ہوئے ایشیا کپ میں بھارت نے سری لنکا کو فائنل میں 6 وکٹ سے شکست دیکر دوسری مرتبہ اس پر قبضہ جمایا تھا۔
بھارت نے1990-91 میں اپنے گھر پر ہوئے ایشیا کپ میں سری لنکا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شرکت نہیں کی تھی۔1994 میں شارجہ میں ہوئے ایشیا کپ میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دیکر ٹائٹلز کی ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔سری لنکا نے اپنے گھر پر 1997 میں ہوئے ایشیا کپ میں بھارت کو فائنل میں8 وکٹ سے ہراکردوسری مرتبہ ایشیا کپ حاصل کیا تھا۔ پاکستان نے پہلی مرتبہ یہ اعزاز2000 میں بنگلا دیش میں ہوئے ایشیا کپ میں حاصل کیا تھا۔2004 میں سری لنکا میں اور2008 میں پاکستان میں ہوئے ایشیا کپ میں سری لنکا نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
سری لنکا میں2010 میں ہوئے ایشیا کپ میں بھارت نے سری لنکا کو فائنل میں 81 رنز سے شکست دیکر 5ویں مرتبہ یہ معرکہ سر کیا تھا۔
پاکستان نے دوسری مرتبہ ایشیا کپ2012 میں بنگلا دیش میں ہوئے ٹورنامنٹ میں کامیابی اپنے نام کی تھی۔ فائنل میں اس نے میزبان بنگلادیش کو2 رنز سے شکست دی تھی۔2014 میں سری لنکا نے اپنے گھر پر ہوئے ایشیا کپ میں 5ویں مرتبہ کپ پر قبضہ جمایا تھا اس نے فائنل میں پاکستان کو 5وکٹ سے شکست دی تھی۔ 2 سال قبل ایشیا کپ ٹوئنٹی ٹوئنٹی طرز پر کھیلا گیا تھا جس میں کامیابی بھارت نے حاصل کی تھی۔ اس مرتبہ ایشیا کپ ایک روزہ بین الاقوامی طرز پر کھیلا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ