کوٹری:سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع،عزاداروں کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

41

کوٹری(نامہ نگار)محرم الحرام میں بھی بلدیہ کوٹری کی ناقص کارکردگی میں کمی نہ آسکی، گٹروں کا آلودہ پانی ابل کر شاہراہوں پر جمع ہوگیا،عزاداروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،چیئرمین اور چیف میونسپل آفیسر کے خلاف عزاداروں کا احتجاج،چیئرمین بلدیہ کوٹری کو ہٹانے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ کوٹری کی ناقص کارکردگی اور منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے سبب شہر بھر میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے کے سبب گٹروں کا آلودہ پانی ابل کر شاہراہوں اور گلیوں میں جمع ہوچکا ہے، کوٹری کے تجارتی مرکز شاہراہ لیاقت روڈاور شاہی بازار میں جگہ جگہ سیوریج کا آلودہ پانی نالوں سے نکل کر دوکانوں کے سامنے کھڑا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ مذکورہ شاہراہ اور گلی کوچوں میں ذوالجناح کے جلوس گزرتے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ کی سخت ہدایت اور تنبیہ کے باوجود بلدیہ کوٹری کا عملہ صحت وصفائی کا نظام بہتر بنانے میں مکمل ناکام نظر آتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں اور عزاداروں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.