وحدت کالونی کی خواتین کا شوہروں کی رہائی کیلیے پریس کلب پر احتجاج

59

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)وحدت کالونی کی رہائشی خواتین نے اپنے شوہروں کے رہائی کے لیے حیدرآبادپریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ۔اس موقع پر مسماۃ منظور بیگم، افروز زوجہ احسان، مومل زوجہ اشفاق نے بتایا کہ ان کے گھر کے قریب 12جون2017ء کو عابد چانڈیو نامی شخص کو کسی نے قتل کردیا جس کے بعد پولیس ا ن کے شوہر اشفاق اور احسان کو بلاجوازگرفتار کرلیا جبکہ ان کا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن چانڈیو برداری ہمارے شوہروں کو گرفتار کرکے ہمیں ہراساں کررہی ہے اور جائداد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ بار بار شکایت کے باوجود پولیس ان کا ہی ساتھ دے رہی ہے۔ اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیاجائے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ