لطیف آباد میں بینک کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

34

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد کے بینک میں چوری کی واردات ، لاکھوں روپے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا گیا ، لطیف آباد یونٹ نمبر6بلاک ڈی میں حال ہی میں قائم ہو نے والے ایک بینک کے تالا توڑ کر چور لاکھوں روپے کیش اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچی اور چوکیدار سمیت دیگر افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے تاہم چوروں کا فوری طور پر سراغ نہیں ملا ہے پولیس تفتیش کررہی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.