محرم الحرام :میرپورخاص میں پولیس و رینجر ز کا فلیگ مارچ

55

میرپورخاص (بیورورپورٹ) محرم الحرام میں امن و امان کی بحالی کے لیے ایس ایس پی کی قیادت میں پولیس اور رینجر ز کا شہر بھر میں فلیگ مارچ ۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں امن و امان کی بحالی کیلیے ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ کی قیادت میں پولیس اور رینجرز کی درجنوں گاڑیوں نے شہر کی مختلف شاہراہوں اور کاروباری علاقوں میں فلیگ مارچ کیا ۔
جس میں پولیس موبائلز ، موٹر سائیکلیں ، ایمبولنسیں ، اور دیگر مختلف گاڑیاں شامل تھیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ