حیدرآباد: کرپشن،ظلم،پولیس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

62

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدر آباد میں کرپشن،ظلم،پولیس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کیے۔پاکستان پیپلز پا رٹی خا نو ٹ اور ما نجھند کے کا رکنان سمیت علا قہ مکینو ں نے وفاقی ادارے ایف بی آر کے عملے کی مبینہ ملی بھگت سے کوئلے کی کان سے وصول ہو نے والے ٹیکس میں کرپشن اور ترقیا تی کا مو ں میں مذکورہ علاقے کو نظر انداز کر نے کے خلاف امیر علی ما چھی ، شہبا ز رند اورسید محمد علی شاہ سمیت دیگر کی قیا دت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا گیا،اس موقع پر انہو ں نے الزام عاید کرتے ہو ئے بتا یا کہ ضلع جا مشورو کے علا قے خانو ٹ اور ما نجھند قدرتی وسائل سے مالا ما ل ہیں جہاں سے روزانہ کر وڑ وں روپے مالیت کا کو ئلہ نکلتا ہے لیکن ٹیکس لینے والے وفاقی ادارے ایف بی آر کے عملے کی ملی بھگت سے کر وڑ وں روپے ٹیکس چوری کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ علا قے آج بھی بنیادی سہو لیا ت سے محر وم ہیں ،انہو ں نے کہا کہ ٹیکس چوری کر نے والے عنا صر پر نظر رکھنے والے ادارے بھی خا مو ش تما شائی کا کر دار ادا کر ر ہے ہیں جس سے ظا ہر ہو تا ہے کہ یہ ادارے بھی ٹیکس چوروں سے ملے ہو ئے ہیں۔،انہو ں نے وزیر اعظم عمر ان خا ن سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ٹیکس چوری میں ملو ث ایف بی آر کے افسران و عملے کے خلاف قانونی کار روائی کرکے تر قیا تی کا مو ں میں نظر انداز کیے جا نے والے اور معدنی وسائل سے ما لا ما ل علا قے خا نو ٹ اور ما نجھند کے عوام کو بنیا دی سہو لیا ت فر اہم کی جا ئیں ۔کو ٹر ی کے علا قے مسلم ٹا ؤن کے رہا ئشی ارباب سولنگی اور علی نواز سولنگی نے اپنے بڑ ے بھا ئیوں کی زیا دتیوں کے خلاف اپنے اہل خا نہ کے ہمر اہ پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا اس موقع پر انہو ں نے بتا یا کہ ہم سات بھا ئی ہیں جن میں سے ہما رے چار بھا ئی نو ید،وحید،شفیع عر ف ڈاڈواور مر اد سولنگی جن کا تعلق جر ائم پیشہ افراد سے ہے اور ہما را ان بھا ئیوں سے کو ئی تعلق نہیں ہے اور وہ کسی بھی طر ح کی غیر اخلاقی یا غیر قانونی سرگر میوں میں ملو ث ہو ں تو اُسے ہما را کو ئی تعلق نہیں ہے لیکن کو ٹر ی پولیس روزانہ ہما رے گھروں پر آکر ہمیں ہر اساں کر ر ہی ہے۔،انہو ں نے الزام عاید کر تے ہو ئے بتا یا کہ ہما را ایک بھا ئی نوید سولنگی ہو ٹل کا مالک ہے اور جر ائم پیشہ افراد ا س کے ہو ٹل پر آنے کے بعد وارداتیں کر تے ہیں ۔انہو ں نے ارباب اختیا ر سے اپیل کی کہ ہما رے بھا ئیوں کے خلاف تحقیقات کر اکر ہمیں کو ٹر ی پو لیس کے مظالم سے نجات دلا ئی جا ئے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ