ماتلی، سول اسپتال مین ڈاکٹر غائب، ادویات کی قلت ، شہریوں کا احتجاج

73

بدین (رپورٹ محمد علی بلیدی) ماتلی کے سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی، ادویات کی قلت اور علاج کی دیگر سہولتوں کی عدم دستیابی اور فقدان کے خلاف شہریوں کا بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق بدین کے تحصیل ماتلی کے سرکاری تحصیل ہسپتال میں علاج کی مکمل سہولتیں نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ماتلی کے شہریوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ ماتلی کے سول اسپتال میں کسی قسم کی علاج اور ایمرجنسی میں طبی امداد کی سہولت میسر نہیں ہے، عرصہ دراز سے آپریشن تھیڑ کو تالے لگے ہوئے ہیں، الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے سمیت دیگر سہولتیں بھی دستیاب نہیں جبکہ ڈاکڑز کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے اور جو ڈاکڑز اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں وہ مریضوں کا علاج صحیح طریقے سے نہیں کر رہے اور اپنے نجی اسپتالوں مریضوں کا علاج کو ترجیح دیتے ہیں۔ ماتلیکے شہریوں نے بدین ڈی ایچ او آفس کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈی ایچ او کو زبانی اور تحریری شکایات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بدین کی تحصیل ماتلی کے سول اسپتال میں علاج کی جدید سہولتوں ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی قدم اٹھائے جائیں تاکہ ماتلی شہر اور تحصیل کے دیگر قصبوں اور دیہاتوں کے ہزاروں شہریوں کو علاج کے لیے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شہریوں نے بتایا کہ علاج نہ ہونے اور فوری طبی امداد کی سہولتیں نہ ہونے کے باعث اب تک کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ