سندھ کے تحفظات دور کیے بغیر بڑے ڈیمز تعمیر نہ کیے جائیں ، حیدر آباد ڈسٹرک بار

43

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)سندھ بارکونسل کے وائس چیئرمین صلاح الدین گنڈا پور اور ڈسٹرکٹ بارکونسل حیدرآباد کے صدر نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب سے شروع کی گئی ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈز ریزنگ مہم پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے تحفظات دور کیے بغیر ڈیموں کی تعمیر سے سندھ کو ملنے والے پانی کو نقصان پہنچے گامشاورت کے بغیر ڈیم تعمیر نہ کیے جائیں، وہ حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار میں حیدرآباد ، جام شورو، بدین، ٹھٹھہ، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری اور نواب شاہ اضلاع کے 116جونیئرز وکلاء کو پریکٹسنگ لائسنس دینے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سندھ بارکونسل کے وائس چیئرمین، حیدرآباد بار کے صدر امداد علی انٹر، جنرل سیکریٹری عرفان بگھیو، منصوری لغاری، سچل اعوان اور فضل قادر میمن نے وکلاء کو لائسنس تقسیم کیے۔ لائسنس حاصل کرنے والے116وکلاء میں سے 92کا تعلق حیدرآباد جبکہ 24کا دیگر اضلاع سے ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.