سانگھڑ: بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 200 غیر قانونی کنکشن منقطع

43

سانگھڑ( نمائندہ جسارت )سانگھڑ میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 200سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع, بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔سب ڈویژنل افسر ارشاد احمد لغاری ۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں حیسکو چیف کی ہدایات پر سانگھڑ کے سب ڈویژ نل افسر ارشاد احمد لغاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے نظامانی محلہ میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 200 سے زائد کنکشن منقطع کر دیے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری برداشت نہیں کی جائے گی اس محلے کے مکینوں کی جانب 45 لاکھ سے ذائد رقم واجب الادا ہے جس کی وجہ سے یہاں بجلی چوری ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں حیسکو چیف کی خصوصی ہدایت پر ہم نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایک بھی غیر قانونی کنکشن باقی ہے۔ اس سلسلے ہم نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو کہ قانون کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کارروئی کریں گی۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کے توسط سے شہریوں کو اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے پیش نظر بجلی کفایت شعاری سے استعمال کریں اور بجلی کے بل مقررہ تاریخ پر جمع کروائیں اگر واپڈا کا عملہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی کریگا اس کے خلاف بھی بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.