پی پی رہنما کا مکھی باغ کا دورہ، مسائل کے حل کی یقین دہانی

40

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے حیدرآبا دکے علاقے تلاب نمبر3 پر مکھی باغ کا دورہ کیا جہاں لوگوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل معلوم کیے ۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بلدیہ حیدرآباد کی انتظامیہ کی عدم توجہ کی بنا پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ جبکہ علاقے کے لوگ بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ عبدالجبار خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس حوالے سے نہ صرف وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بلکہ تمام وزراء، اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کو پہلے ہی ہدایت کرچکے ہیں کہ عوام کے بنیادی مسائل ہر صورت میں حل ہونے چاہئیں کیونکہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام کے حقوق کے حصول اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر وقت حاضر رہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ لوگ جو حیدرآباد میں برسہا برس سے کامیاب ہورہے ہیں وہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں ، یہی وجہ ہے کہ عوام چھوٹے چھوٹے سے مسئلوں میں پھنسے ہوئے ہیں لیکن پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ ہے اور وہ شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.