محکمہ تعلیم ضلع بینظیر آبادمیں خوردبرد،نیب نے نوٹس لے لیا

29

نواب شاہ(نمائندہ جسارت)محکمہ تعلیم میں مبینہ طور پر 68 کروڑ روپے کی خورد برد کا نیب نے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شہید بینظیر آباد محکمہ تعلیم کے افسران،ٹریزری آفس کے افسران و اکاؤنٹنٹس ،چالیس سے زائد اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور محکمہ تعلیم کی یونین کے عہدے داروں کے خلاف جعلی بلوں، ڈیفرنسز بلوں اور دیگر اخراجات کی مد میں 68 کروڑ روپے کی خورد برد کی گئی جس پر سندھ حکومت نے انکوائری محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کی ،جس نے جعلی بلوں، مختلف بینک اکاؤنٹس سے نکلوائی گئی رقومات اور ٹریزری آفس کے ثبوت جمع کرنے کے بعد خرد برد میں ملوث اساتذہ ،افسران اور یونین کے عہدے داران سمیت 60 ملازمین کے خلاف خرد برد کا مقدمہ قائم کردیا ۔اس سلسلے میں نیب سکھر کی جانب سے محکمہ تعلیم ضلع شہید بینظیر آباد میں 68 کروڑ روپے کی مبینہ خورد برد کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔ علاوہ ازیں محکمہ اینٹی کرپشن نے مزید تحقیقات کے بعد فراڈ میں ملوث مزید 11 اساتذہ اور یونین عہدے داران کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.