سوتی کپڑے کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی

37

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں پاکستان سے سوتی کپڑے کی برآمدات میں 9.94 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018 کے دوران پاکستان سے 1لاکھ 44 ہزار621مربع میٹرسوتی کپڑے کی برآمدات ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2017-18 کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 9.94فیصد کم ہے۔ جولائی 2017 کے دوران ملک سے 1لاکھ 47ہزار894 مربع میٹرسوتی کپڑے کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ