پاکستان انجینئرنگ نے 50 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا

101

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گذشتہ سات سال کے دوران پاکستان انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ نے مجموعی طور پر 50 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2011 تا 2014 کے دوران کمپنی کو مسلسل خسارہ کا سامنا رہا ہے جبکہ مالی سال 2015 تا 2017 کے دوران کمپنی نے منافع کمایا ہے۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2011 تا 2014 کے دوران پاکستان انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کو مجموعی طور پر281 ملین روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ