تیارملبوسات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

69

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک سے تیارملبوسات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی2018 میں پاکستان سے 3ہزار648ہزار درجن سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات ریکارڈ کی گئی جس سے ملک کو 208.880ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ جولائی 2017 میں پاکستان نے 3ہزار102ہزاردرجن سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات سے 193.802ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ