کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء پر سندھ فورڈ اتھارٹی کارروائی کرے گی

65

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سی آر پی سی کے چیئرمین شکیل بیگ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے کینٹین میں کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء پر سندھ فورڈ اتھارٹی کارروائی کرے گی انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے اپنے کینٹینوں میں ایسی ان برانڈڈ سافٹ اورانرجی ڈرنک چپس اور دیگر مضر صحت اشیاء رکھنا فوراََبند کردیں یہ اقدام صارفین کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے شکیل بیگ نے کہاکہ سندھ فورڈ اتھارٹی کی جانب سے نوٹیفکشن بھی جاری کیاگیا ہے جس میں ایسے تمام تعلیمی اداروں کے مالکان اور سربراہان سے کہا گیا ہے کہ غیر معیاری اور مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے سندھ فورڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں چونکہ صارفین کی جانب سے عرصہ دراز سے تعلیمی اداروں میں قائم کینٹینوں کے خلاف شکایات موصول ہو رہی تھیں جس میں تعلیمی اداروں کے کینٹینوں میں فروخت ہونے والی کھانے پینے کی مضر صحت اشیاء کا نوٹس لینے مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ