مختلف ماڈل کی کاروں کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ

63

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)رواں مالی سال کے ابتدا دو ماہ میں ملک میں مختلف ماڈل کی کاروں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی اور اگست 2018 میں ملک میں مجموعی طورپر 39ہزار 354 کاروں کی پیداوار اور 34ہزار 264 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔مالی سال 2017-18 کے اسی عرصہ میں ملک میں 37ہزار 362 کاروں کی پیداوار اور 35 ہزار ایک کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ 1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کی کیٹیگری میں ملک میں اس عرصہ میں 17ہزار 911کاروں کی پیداوار اور 17ہزار 687 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں اسی کیٹیگری میں 19ہزار 996 یونٹس کاروں کی پیداوار اور 17ہزار 144 کی فروخت ریکارڈ کی گئی، ان میں ہنڈا سوک، ہنڈا سٹی، سوزوکی سوئفٹ اور ٹویوٹا کرولا کی گاڑیاں شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ