پیٹریاٹ گروپ کی مقبولیت عروج پر ہے،ایس ایم منیر

65

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیٹریاٹ بزنس مین گروپ نے کراچی کی بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی جس سے ایس ایم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی کے تاجر برسر اقتدار 20 سالہ غفلتوں کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ ایوان تجارت چھوٹے تاجروں کے مفادات کی مقتل گاہ اور مخصوص صنعتکاروں کے مفادات کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے ۔ بھتہ ہڑتالیں اور اغوا برائے تاوان بجلی پانی کے مسائل کے لیے کوئی موثر آواز نہ اٹھائی گئی چیمبر کی منافقانہ پالیسیوں سے مایوس او رمجبور ہو کر بزنس کمیونٹی نے اپنی توقعات پیٹریاٹ گروپ سے وابستہ کرلیں مفاد پرست ٹولہ نے ایک عرصہ سےKCCIکو یرغمال بنا رکھا ہے کراچی کے کاروباری ترقی کا پہیہ بہت سست ہو چکا ہے 15ستمبر نا اہل گروپ سے چھٹکارے کا دن ثابت ہوگا اور تاجر برادری اپنے ووٹ کے طاقت سے 20سالہ بادشاہت کے بت پاش پاش کر دیں گے اور 16ستمبر کو نوید سحرطلوع ہوگی جہاں چھوٹے بڑے تاجروں کو یکساں انداز میں ترقی کے مواقع میسر ہوں گے ۔ پیٹریاٹ گروپ کے قائد افضل چامڑیا نے اپنے خطاب میں کہا کہ بزنس کمیونٹی کے ہر دل عزیز رہنما ء ایس ایم منیر کی ولولہ انگیز رہنمائی نے پیٹریاٹ کی جیت کی راہ ہموار کر دی پیٹریاٹ کی حمایت اور بھر پور رابطے اس بات کی غمازی کر رہے ہیں کہ کراچی میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور کامیابی پیٹریاٹ کا مقدر بن چکی ہے اور ہم اللہ کے فضل سے تاجروں کے تواقعات پر پورے اتریں گے ۔اس موقع پر عتیق میر نے کہا کہ مخالفین کی شکست یقینی نظر آتی ہے وہ حواس باختہ ہوکر بوگس وعدے جھوٹی تسلیاں دیکر تاجروں کو ورغلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ