کورنگی میں گھریلو جھگڑے پر ملزم کی فائرنگ، والدہ سمیت 3 افراد زخمی

54

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی میں گھریلو جھگڑے پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی والدہ سمیت 3 افراد کو زخمی کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی میں لیبر اسکوائر کے قریب افتخار نامی ملزم نے گھر میں فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی والدہ 45سالہ طاہرہ بیگم ، 9سالہ بھتیجی ہانیہ اور کزن جاوید زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا، ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ادھر کراچی میں جمشید روڈ پر مسلح ملزمان نے نجی ٹی وی کے 2رپورٹروں کو قیمتی موبائل فونز اور نقدی سے محروم کر دیا۔پولیس کے مطابق جمشید روڈ پر 2 مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے نجی ٹی وی کے 2رپورٹروں کو اسلحے کے زور پر
یرغمال بنایا اور 4 قیمتی موبائل فون لوٹ لیے۔ملزمان 20ہزار روپے کی نقد رقم چھین کر اور قیمتی گھڑی بھی اترواکر لے گئے، واقعے کا مقدمہ جمشید کوارٹر تھانے میں درج کرلیا گیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت لودھی گروپ کے اختر پٹھان اور کامران کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل نمبر KLP-5230کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
فائرنگ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.