پیر پگاڑا نے جی ڈی اے کی کور کمیٹی تشکیل دے دی

40

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے چیئرمین پیر پگاڑا نے جی ڈی اے کی کور کمیٹی تشکیل دے دی ،کور کمیٹی شہدائے کربلا کے سوئم کے بعد سندھ بھر میں سیاسی سرگرمیوں کا بھرپور آغاز کرے گی۔ترجمان جی ڈی اے سردار عبدالرحیم کے مطابق کور کمیٹی بلدیاتی الیکشن سے قبل جی ڈی اے کی تنظیم سازی کا کام مکمل کرے گی اور سندھ بھر میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے 10سال سے غاصب حکمرانوں کی کرپشن سے عوام کی جان چھڑائے گی، جی ڈی اے کی کور کمیٹی 20 ارکان پر مشتمل ہے، کمیٹی کے سربراہ پیر پگاڑا ہوں گے جبکہ ارکان میں سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ، پیر صدرالدین شاہ راشدی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، غلام مرتضیٰ جتوئی، سردار علی گوہر خان مہر، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، ایاز لطیف پلیجو، سردار رحیم ، سینیٹر مظفر حسین شاہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کمیٹی میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، ظفر علی شاہ، ڈاکٹر صفدر عباسی، عرفان اللہ مروت ، مخدوم فضل، آغا تیمور پٹھان، نعیم الرحمن سمیت دیگر شامل ہیں۔ سردار رحیم کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے سندھ کے عوام کو غاصب اور کرپٹ حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.