زمان ٹاؤن مسجد طیبہ کے اطراف سیوریج کا نظام درست نہ ہوسکا،عبدالجمیل

38

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر عبدالجمیل خان نے کہا کہ زمان ٹاؤن کورنگی مسجد طیبہ کے اطراف میں گزشتہ 6ماہ سے سیوریج سسٹم تباہ حالی کا شکار ہے ۔جماعت اسلامی کے ذمے داران نے مستقل واٹر بورڈ کے ذمے داران سے رابطہ کیا اور سیوریج سسٹم کی درستگی کیلیے بات چیت کی ۔لیکن بھرپور توجہ دلانے کے باوجود واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کورنگی کا عملہ اب تک سیوریج سسٹم درست نہیں کر سکا ہے ۔جس کی وجہ سے علاقے کے عوام شدید پریشانی و مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ محکمہ سیوریج کے افسران فوری طور پر مسجد طیبہ زمان ٹاؤن کا سیوریج سسٹم درست کریں ورنہ علاقے کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو پھر حالات کی خرابی کی ذمے دار واٹر بورڈ کی انتظامیہ ہو گی۔
عبدالجمیل

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.