سراج الحق نے پنجاب کو 3تنظیمی صوبوں میں تبدیل کردیا

178

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مرکزی شوریٰ اور پنجاب کی صوبائی شوریٰ سے مشاورت کے بعد پنجاب کو 3 تنظیمی صوبوں وسطی ، شمالی اور جنوبی پنجاب میں تقسیم کردیاہے ۔ دستور جماعت اسلامی کی دفعہ 38(1) کے مطابق صوبے کو 3 تنظیمی یونٹس میں تقسیم کیا گیاہے ۔ وسطی پنجاب میں لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن کے اضلاع شامل ہوں گے ۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے2 اضلاع گجرات اور منڈی بہاالدین شمالی پنجاب میں شامل کیے گئے ہیں ۔ صوبہ شمالی پنجاب میں راولپنڈی ، سرگودھا ڈویژن اور ضلع اسلام آباد جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب میں ملتان ، بہاولپور ، ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے تمام اضلاع شامل ہیں ۔ تینوں یونٹس کی صوبائی شوریٰ کے ارکان کے اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں ۔ جنوبی پنجاب کی شوریٰ کا اجلاس 15 ستمبر کو ملتان، وسطی پنجاب کا17 ستمبر کو منصورہ اورشمالی پنجاب کی شوریٰ کا اجلاس 19 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا ۔پنجاب کی صوبائی شوریٰ کے اراکین اب اپنے متعلقہ صوبوں کی شوراؤں کے ارکان ہوں گے ۔ صوبائی امرا کے استصواب کے لیے صوبائی شوریٰ کے اجلاسوں میں مشاورت کی جائے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ