نیب کی ملتان میٹروبس کرپشن کیس میں گرفتاریاں

51

ملتان(صباح نیوز)نیب نے ملتان میٹرو بس کرپشن کیس کے سلسلے میں ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپا مارا ہے اور میٹرو بس منصوبے کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔نیب حکام نے2 ایکسیئن، ایک انجینئر اور ایک ایس ڈی او کو بھی تحویل میں لے لیا ہے، اس کے ساتھ پیشی پر آئے ہوئے ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ ان تمام افراد کو ایم ڈی اے کے دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد میں ایکسیئن رانا وسیم، ایس ڈی اوز منظور حسین اور منعم سعید شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.