پی ٹی وی کرپشن کیس: عدالت نے اینکر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت خارج کردی

264

اسلام آباد: پی ٹی وی کرپشن کیس میں اسپیشل سینٹرل جج کی عدالت نے اینکر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت اسپیشل سینئر جج ارم نیاز ی نے کی، عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود ذاتی طور پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ