بیگم کلثوم کی میت جاتی امرا منتقل،تدفین آج ہوگی

225

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا پہنچا دی گئی ہے جہاں انہیں آج سپرد خاک کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی صبح 6 بج کر 50 منٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہورپہنچا، میت کے ہمراہ شہباز شریف، اسما نواز، داماد عثمان ڈار اور حسین نواز کے دو بیٹوں سمیت خاندان کے 14 افراد بھی آئے ہیں تاہم ان میں مرحومہ کے دونوں بیٹے حسین اور حسن نواز شامل نہیں۔

لاہورایئرپورٹ پرپہلے سے موجود حمزہ شہباز، سلمان شہباز اورجنید صفدر نے بیگم کلثوم نواز کی میت وصول کی جس کے بعد میت کو سخت سیکیورٹی حصارمیں شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا پہنچا دیا گیا۔ جہاں صرف شریف خاندان کے افراد ہی موجود ہیں۔
بیگم کلثوم نوازکی نمازجنازہ شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا میں شام 5 بجے مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے، انہیں نواز شریف کے والد میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ