تعلیم کو عام کرنے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا کرداراہم ہے، شرف الزماں 

223

 حکومت کی جانب سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ہر قسم کی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے 

ملک بھر میں تعلیم کو عام کرنے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے یہ بات پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن (پسما) کے چیئر مین شرف الزماں نے کل سندھ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز (ایجوکیشن)کنونشن 2018 کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی کنونشن میں سرپرست اقتدار علی خان ،مرکزی صدر اے پی آئی بشیر احمد چنہ،روبینہ کیانی،شبانہ خاصخیلی،محمود الحسن،ابراہیم مہیسر ،سید حسن شہید،سید مجاہد حسین شاہ اور مشتاق احمد لشاری کے علاوہ سکھر سمیت سندھ بھر کے پرائیویٹ اسکولز کے نمائندہ وفود نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا

انہوں نے کہا کہ 70 فیصد سے زائد بچوں کو نجی تعلیمی ادارے تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں اس کے باوجود حکومت کی جانب سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ہر قسم کی سہولیات سے محروم رکھا گیاہے شرف الزماں نے کہا کہ کبھی فیسوں کا تنازعہ کھڑا کر دیا جاتا ہے تو کبھی مختلف اقسام کے ٹیکس لگادئیے جاتے ہیں

جبکہ حکومت نے کنٹومنٹ کے علاقے میں قائم پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بھی اسکول بند کرنے کے نوٹسز جاری کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان اور منتظمین میں ایک خوف سی کیفیت پیدا ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ ناقص تعلیم اور اساتذہ کی کمی کے باعث والدین سرکاری اسکولوں میں اپنے بچوں کو داخل کرانے سے گریز کر رہے ہیں کیونکہ نجی تعلیمی ادارے معمولی فیس لے کر طلباء کو اعلیٰ اور جدید تعلیم سے آراستہ کرنے میں مصروف ہیں شرف الزماں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کرپشن کی وجہ سے ملک بھر میں اور خصوصاََ سندھ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کو تباہ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں جو غیر ملکی ایڈ استعمال کی جاتی ہے

اس کے خود برد اور لوٹ مار میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران اور دیگر عملہ شامل ہے جس کی وجہ سے سرکاری طور پر پورے صوبے میں تعلیم کوتباہ کردیا گیا ہے شرف الزماں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سرکار نہ خودتعلیم کو عام کرنا چاہتی ہے اور نہ ہی پرائیویٹ سیکٹر کو یہ کام کرنے دینا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں جہالت (ناخواندگی) بڑھتی جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کو عام کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ تعلیم ہی انسان میں شعور بیدار کرتی ہے شرف الزماں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کان کا ویژن ہے کہ ملک کا ہر بچہ اسکول میں تعلیم حاصل کرنے جائے تاکہ ملک ترقی کرے اور ملک میں خوشحالی آئے انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے ملک میں تعلیم کا بیڑا غرق کیا ہے مگر اب تبدیلی آچکی ہے اور اب ملک کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.