امریکااور پاکستانی ماہرین فکری املاک کا پاکستانی جامعات کو مضبوط بنانے کے لئے تعاون

37

اسلام آباد:151امریکی محکمہ تجارت نے ہائر ایجوکیشن پاکستان ( ایچ ای سی)، کنٹینیوئنگ لیگل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ آف پاکستان اور انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائیزیشن پاکستان ( آئی پی اوپی) کے اشتراک سے یونیورسٹیوں کے لئے انٹلیکچوئل پراپرٹی (آئی پی) لائینسنگ کی ورکشاپ کی افتتاحی نشست کا انعقاد کیا۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( نسٹ) میں یو ایس۔ پاکستان سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز اِن انرجی ( یو ایس ایڈ اور نسٹ کا مشترکہ منصوبہ) میں ہونے والے اس دو روزہ پروگرام میں امریکہ اور پاکستان دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والیوکلاء4 اور درس و تدریس سے منسلک ماہرین نے پاکستانی یونیورسٹیوں کے لیے ایسی حکمت عملی بنانے کے بارے میں غور کیا ،جس کی بدولت جامعاتاپنی فکری املاک کے حقوق کا تحفظ کرسکیں اور اْن کو کاروباری بنیادوں پر استعمال کر یں۔
امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے قونصلر برائے اقتصادی امور مائیکل سلیوان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ فکری املاک کی حفاظت کی بنیاد رکھنا پاکستان کے لئے جدت و اختراع اور بیرونی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کا بہترین راستہ ہے، جو بالآخر پاکستان کے بین الاقوامی مسابقتی معیار اور مضبوط معیشت کا باعث بنے گا۔ افتتاحی تقریب میں سلیوان کے ساتھ آئی پی او پی کے چیئرمین مجیب احمد خان نے بھی شرکت کی اور انہوں نے فکری املاک کے پاکستان میں جدت و اختراع اور اقتصادی ترقی پر اثرات پر اظہار خیال کیا۔
دو روزہ کانفرنس کے اختتام پرشرکاء4 ایسے کیسوں کا مطالعہ کریں گے جن میں وہلائسنس کے حوالے سے کھل کر بحث ومباحثہ کرتے ہوئے خصوصی حکمت عملی اور معاہدیوضع کریں گے۔ یہ ورکشاپ کمرشل لاء4 ڈیویٹپم پروگرام ( سی ایل ڈی پی) کا حصہ ہے، جو امریکی محکمہ تجارت کاایک ڈویڑن ہے اورحکومتوں کے مابین فنی معاونت کے ذریعہ سے ملکوں کو تجارتی قوانین میں اصلاحات لانے میں مدد کرتا ہے۔ پاکستان میں ۰۲ سال سے سرگرم، سی ایل ڈی پی نے حقوقِ دانش، عدالتوں کی اہلیت و صلاحیتمیں اضافہ، توانائی پالیسی، ٹیلی مواصلات اورٹیک اِنوویشن کے موضوعات پر تبادلہ پروگرام چلائے ہیں اور منصوبوں پر کام کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com