اسحاق ڈار کیخلاف آمدن کے ریفرنس کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی

42

اسلام آباد (اے پی پی)احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی کردی ۔بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی اس موقع پر استغاثہ
کے گواہ محسن کا بیان قلمبند کیا گیا۔آئندہ سماعت پر گواہ محسن کے بیان پر جرح ہو گی۔عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے دو گواہ طارق سلیم اور محسن کو پھر طلب کر تے ہوئے سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ