گرینڈ حیات ٹاور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

38

اسلام آباد (صباح نیوز)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے گرینڈ حیات ٹاور کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ ڈویژن بینچ نے برقرار رکھا ہے۔ پراسیکیوٹرنیب نے بتایا کہ گرینڈ حیات ٹاور کا معاملہ نیب اور ایف آئی اے کے پاس ہے، جلد ریفرنس فائل کریں گے ، چیف جسٹس نے کہاکہ نیب تحقیقات کر رہا ہے تو کرنے دیں۔ایف آئی اے کا کیا تعلق ہے؟ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل نے بیرون ملک سے گرینڈ حیات میں فلیٹ خریدالیکن انتظامیہ نے فلیٹ کسی دوسرے خریدارکو فروخت کر دیا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ اس ضمن میں عدالت کے انسانی حقوق سیل میں درخواست دے دیں
دیکھ لیں گے۔بعدازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ