ایف آئی ایف کی میڈیا کوریج پابندی کیس،وفاق کو جواب جمع کروانے کاحکم

33

اسلام آباد( صباح نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پیمرا کی جانب سے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی میڈیا کوریج روکنے کے حوالے سے دائر کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت کو 10دن میں جواب جمع
کروانے کے احکامات جاری کیے ہیں اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوریج پر پابندی اقوام متحدہ کی قرار داد پر صدارتی آرڈیننس کی وجہ سے لگائی گئی تھی تاہم وہ آرڈیننس اب موجود نہیں ہے لہٰذا وزارت اطلاعات اور پیمراکے نمائندے بتائیں کہ میڈیا کوریج پر پابندی کس بنیاد پر لگائی گئی ہے۔۔جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں پیمرا اور وزارت اطلاعات نے اپنے جواب جمع کروائے جبکہ وفاقی حکومت کی استدعاپر عدالت نے 10 دن کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ