تر بیلا ڈیم میں پا نی کی سطح کم ہو کر1543فٹ پر آ گئی

48

ہری پور‘ اسلام آباد (اے پی پی) تر بیلا ڈیم میں پا نی کا لیو ل کم ہو کر1543 فٹ پر آ گیا ہے۔ بجلی کی پیداوار 3445 میگا وا ٹ ہے۔ تربیلا ڈیم ذرائع کے مطا بق ملک کے سب سے بڑ ے بجلی گھر تر بیلا ڈیم میں پا نی کی سطح کم ہو کر1543 فٹ ہو گئی ہے۔ ڈیم میں پا نی کی آ مد 115500 اور اخرا ج 180000 کیو سک ہے، تر بیلا ڈیم کے تما م 14 پیداوا ری یو نٹس کے علاوہ ٹنل 4 کاایک یو نٹ بھی کا م کر رہا ہے جس سے بجلی کی پیداوار 3445میگاوا ٹ ریکار ڈ کی گئی ہے۔ تربیلافور توسیعی پن بجلی منصوبے بجلی کی
پیداوار شروع ہونے سے بجلی کی ترسیل مزید بہتر ہو گئی ہے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق تربیلا فور منصوبے کے یونٹ نمبر 16 نے بھی بجلی کی پیداوار کا آغاز کردیا ہے اور مرحلے وار دیگر یونٹس سے بھی بجلی کی پیداوار سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ تربیلا کے آبی ذخیرے میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث مٹی کی زیادہ مقدار آنے اور پن اسٹاک وال میں تکنیکی خرابی کو واپڈا کے انجینئر اور تکنیکی ماہرین نے دور کرکے بجلی کی بحالی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔ تربیلا فور توسیع منصوبہ ملک میں بجلی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے انتہائی اہم منصوبہ ہے جبکہ تربیلا فائیو منصوبے کی تکمیل سے پن بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ