کاغذی کارروائی نہیں چلے گی، ترقی کیلیے شب و روز کام کرنا ہوگا، عثمان بزدار

79
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سیف سٹی اتھارٹی کے دورے کے موقع پر مانیٹرنگ کا جائزہ لے رہے ہیں
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سیف سٹی اتھارٹی کے دورے کے موقع پر مانیٹرنگ کا جائزہ لے رہے ہیں

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی تیز رفتار ترقی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے اورعمران خان کے ویژن کے مطابق پسماندہ علاقوں میں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی کا خواب پورا کرنے کے لیے شب و روز کام کرناہو گا،عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ کو پوری طرح
متحرک ہونا ہوگا،اب کاغذی کارروائی نہیں چلے گی۔ صوبے اور ڈیرہ غازی خان کی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پسماندہ علاقوں کی ترقی کے دعوے لیے گئے لیکن عملی اقدامات نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں غلط اعداد و شمار پیش کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ کمشنر متعلقہ علاقوں میں ترقیاتی اسکیموں کاجائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں کی صورتحال ابتر ہے۔ ڈویژن کے دور دراز اور قبائلی علاقوں میں سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ہر یونین کونسل میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک فلٹریشن پلانٹ ضروری ہے اور قبائلی علاقوں میں پنجاب بینک سافٹ برانچز قائم کرے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں میں گائنی وارڈز کو بالخصوص اپ گریڈ کیا جائے اورڈی جی خان سمیت تمام ڈویژن کے مواصلاتی رابطے بہتر بنانے کے لیے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ