جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں ڈیم فنڈکی اپیل کی جائیگی ،طا ہراشرفی

19

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمدطا ہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے صوبائی اور ضلعی سطی پر کمیٹیاں قائم کی ہیں ، حکومت اور ملک کے سلامتی کے اداروں سے ہر سطح پر مکمل تعاون کیا جائے گا ، ذاکرین ، واعظین ، علماء اور خطباء سے مشترکہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کی امید رکھتے ہیں ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مذہبی جماعتیں معاونت نہیں کریں گی ، ملک بھر میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں ڈیم
فنڈز کی اپیل کی جائے گی ، گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا نائب خان ، مولانا الیاس مسلم ، مولانا شہباز احمد ، قاری ممتاز ربانی اور دیگر بھی موجود تھے ، مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل حکومت سے آئینی اور شرعی امور میں مکمل تعاون کرے گی ، مدارس ، مساجد کے معاملات میں حکومت کو مشاورت کا سلسلہ شروع کرنا چاہیے اور یکساں نصاب تعلیم کے سلسلہ میں تعلیمی ماہرین اور مدارس عربیہ سے متصل قیادت سے مشاورت کی جانی چاہیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ