نجی ٹی وی اینکر ارشد شریف کی معافی قبول ،عدالت عظمیٰ نے معاملہ نمٹادیا

52

اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمی نے نجی ٹی وی اینکر ارشد شریف کی معافی قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے کر معاملہ نمٹادیا ۔3 رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ زیر التوا مقدمات پر ٹی وی میں بحث و مباحثے سے لوگوں کے ذہن متاثر ہو رہے ہیں۔بتایا
جائے کہ کیا دنیا میں زیر التوا مقدمات پر پروگرام ہوتے ہیں؟ کوئی صحافت کی کتاب لاکر دکھا دیں۔ایسی پابندیاں میڈیا نے اپنے اوپر خود لگانی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا کے کوڈ آف کنڈیکٹ کے حوالے سے کیا کرنا چاہیے؟۔ پی بی اے کے وکیل نے موقف اپنایاکہ پیمرا کے کوڈ آف کنڈیکٹ میں زیر التوا مقدمات کا بھی احاطہ ہے۔ پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کی سفارشات سے کوڈ آف کنڈکٹ تیار کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پیمرا اپنا اختیار استعمال نہیں کرتا ہے تو عدالت عظمیٰ کو درخواست دے دیں۔ صحافی عارف حمید بھٹی نے کہاکہ پیمرا کو سچ سے چڑ ہے، جو کرنا ہے عدالت کرے، چیف جسٹس نے کہاکہ چیئر مین پیمرا کو قانون کے مطابق کارروائی کا کہہ رہے ہیں ۔ بعد ازاں عدالت نے ارشد شریف کی معافی قبول کرتے ہوئے معاملہ نمٹادیا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.